9

کلرکہار موٹروے پولیس کی کاروائی ایک لاکھ تیس ہزار کی قیمتی گھڑی راڈو کلرکہار سروس ایریا سے ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دی

کلرکہار(خلیل شاکر تحصیل رپورٹر) کلرکہار موٹروے پولیس نے ایک لاکھ تیس ہزار کی قیمتی گھڑی راڈو کلرکہار سروس ایریا سے ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دی۔ فیصل آباد سے اسلام آباد سفر کرنے والی افراد کلرکہار سروس ایریا میں رکے، ریفریشمنٹ کے بعد اپنے سفر پر روانہ ہو گے ، چکری کے قریب پہنچ کر انکو یاد آیا کہ گھڑی کہیں رہ گیا ہے کارنمبری AEL 594 نے ہیلپ لائن 130پر کال کی کہ میرا نام اسامہ سجاد ہے اور فیصل آباد سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا تو میری ایک لاکھ تیس کی راڈو گھڑی کلرکہار سروس میں کہیں رہ گی ہے، کال موصول ہونے کے فوراً بعد ٹائیگر تین کے افسران بی او عبدالغفار، بی او شازیہ تبسم، ہمراہ فوراً جوابی کاروائی کی اور کلرکہار نارتھ سروس ایریا میں واش روم سے گھڑی کا سراغ لگا لیا، اسکے بعد اطلاع گی، اسامہ سجاد اپنے دوستوں کے ہمراہ کمپ آئے اور ضابطہ کی کارروائی کے بعد قیمتی گھڑی انکے حوالے کر دی،انہوں افسران کی کوششوں کی تعریف کی اور نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں