6

چکوال : ملازمت کی درخواستوں کے ساتھ رقم بٹورنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ نوید اختر ملک

چکوال ( نمائندہ اعتبار ) الفلاح فاؤنڈیشن بوچھال کلاں ضلع چکوال کے چیئرمین اور پی پی 23 چکوال سے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی نوید اختر ملک آف بوچھال کلاں نے ااعتبار نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اور دیگر سرکاری اداروں نے نیا طریقہ واردات اختیار کیا ہے۔ واپڈا سمیت تمام سرکاری ادارے ملازمت کے لیے درخواست کے ساتھ کچھ رقم چالان فارم یا بینک ڈرافٹ اور دیگر طریقوں سے وصول کرتے ہیں۔ یہ بے روزگار افراد کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ واپڈا تین مرتبہ رقم وصول کرنے کے بعد بھرتیاں منسوخ کر چکا ہے۔ اس طریقے سے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنا ناجائز اور ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمت کی درخواستوں کے ساتھ پیسے وصول کرنے اور غریب عوام کی ہر طرف سے کھال اتارنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں