7

چکوال:فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیپیٹل گرائمر انٹرنیشنل سکول صدیق کیمپس مدینہ ٹاوٴن میں 16جون کو ہوگا

چکوال ( نمائندہ اعتبار ) میں آل پاکستان پرائیویٹ سکوؐل اینڈ کالجز کے تعاون سے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے زیر نگرانی فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد 16 جون کو کیپیٹل گرائمر انٹر نیشنل سکول صدیق کیمپس مدینہ ٹاوں چکو ال میں ہو گا ۔راجہ نور محمد آڑھتی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر چکوال عدنان محمد اعوان اور صفدر ملک ضلعی صدر APPSCA چکوال کریں گے ۔ آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹر مفت کریں کریں ۔مفت ادویات دی جاِئیں گی سفید موتیے کے مریضوں کا مفت آپریشن جدید لیزر مشینوں پر کیا جائے گا ۔جبکہ کیمپ میں ہیپاٙ ٹا ئیٹس بی کی مفت ویکسینیشن کی سہولت موجود ہو گی۔۔اعتبار نیوز ایچ ڈی فری آئی اینڈ میڈیکل۔کی خصو صی کوریج کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں