7

غفران عمر کہوٹ رضاکاروں کے ہمراہ چولستان میں امدادی سرگرمیاں مہیا کرنے کے بعد واپس چکوال پہنچ گئے

چکوال( نمائندہ اعتبار )معروف انسان دوست سماجی شخصیت غفران عمر کہوٹ رضاکاروں کے ہمراہ چولستان کے متاثرہ علاقوں میں تیسری مرتبہ امدادی سرگرمیاں مہیا کرنے کے بعد واپس چکوال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دوبارہ سے عطیات اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ پھر صحرائے چولستان کے علاقوں میں تڑپتی انسانیت کے درمیان ہونگے۔غفران عمر کہوٹ نے چولستان سے واپسی پر بتایا کہ اس وقت چولستان اور ڈیرہ بگٹی کا علاقہ پیر کوہ بھوکا اور پیاسا ہے ،انسان ،چرند پرند پیاس سے بلبلا رہے ہیں چولستان کے صحرا میں دور دور تک پانی اور خوراک کا کوئی نام و نشان نہیں ،دور دراز کے علاقوں قلعہ بجنوٹ اور چولستانی چکوک کے لیے واٹر ٹینکرز، خوراک، چارہ ، آر او پلانٹ اور ہینڈ پمپ کی اشد ضرورت ہے۔ ہینڈ پمپ پندرہ ہزار روپے، واٹر ٹینکر بیس ہزار روپے، سولر واٹر پلانٹ ستر ہزار روپے، آر او پلانٹ ساڑھے سات لاکھ روپے اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کے لیے وافر مقدار میں عطیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ چولستان کے صحراکے متاثرہ علاقوں میں عطیات اور رقوم بھجوائیں ۔غفران عمر کہوٹ نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ مشکل ترین وقت میں متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار اور دھوکہ دہی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ غفران عمر کہوٹ نے بتایا کہ صحرائے چولستان میں دبلیاں والا گاﺅں کی مسجد کےلئے سولر یو پی ایس ،بیٹری اور پلیٹوں کی بھی فوری ضرورت ہے جس کا خرچہ اسی پزار روپے ہے۔ مخیر حضرات عطیات وغیرہ کے لیے 0333-5929209پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے دوبارہ سے عطیات اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ پھر صحرائے چولستان کے علاقوں میں تڑپتی انسانیت کے درمیان ہونگے۔غفران عمر کہوٹ نے چولستان سے واپسی پر بتایا کہ اس وقت چولستان اور ڈیرہ بگٹی کا علاقہ پیر کوہ بھوکا اور پیاسا ہے ،انسان ،چرند پرند پیاس سے بلبلا رہے ہیں چولستان کے صحرا میں دور دور تک پانی اور خوراک کا کوئی نام و نشان نہیں ،دور دراز کے علاقوں قلعہ بجنوٹ اور چولستانی چکوک کے لیے واٹر ٹینکرز، خوراک، چارہ ، آر او پلانٹ اور ہینڈ پمپ کی اشد ضرورت ہے۔ ہینڈ پمپ پندرہ ہزار روپے، واٹر ٹینکر بیس ہزار روپے، سولر واٹر پلانٹ ستر ہزار روپے، آر او پلانٹ ساڑھے سات لاکھ روپے اسی طرح دیگر ضروریات زندگی کے لیے وافر مقدار میں عطیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ چولستان کے صحراکے متاثرہ علاقوں میں عطیات اور رقوم بھجوائیں ۔غفران عمر کہوٹ نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ مشکل ترین وقت میں متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار اور دھوکہ دہی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ غفران عمر کہوٹ نے بتایا کہ صحرائے چولستان میں دبلیاں والا گاﺅں کی مسجد کےلئے سولر یو پی ایس ،بیٹری اور پلیٹوں کی بھی فوری ضرورت ہے جس کا خرچہ اسی پزار روپے ہے۔ مخیر حضرات عطیات وغیرہ کے لیے 0333-5929209پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں