لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بعد شوہر کے ساتھ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان کے شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں بالکل شادی کروں گی، پھر حج بھی کروں گی اور خوش رہوں گی۔“
