7

حکومت کی سستا پٹرول سکیم کے 2000روپے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے کا طریقہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ’سستا پٹرول، سستا ڈیزل‘ سکیم متعارف کرائی گئی ہے تاکہ غریب طبقے پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر کم سے کم کیا جا سکے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس سکیم کے تحت ان افراد کو ماہانہ 2ہزار روپے دیئے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 40ہزار روپے سے کم ہے۔اس سکیم کے تحت 28ارب روپے سے 1کروڑ 40لاکھ غریب گھرانوں کی معاونت کی جائے گی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل لوگ خودبخود اس سکیم کا بھی حصہ ہوں گے جبکہ 60لاکھ ایسے خاندانوں کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا جائے گا جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ جو لوگ اس سکیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنا قومی شناختی کارڈ 686پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں