8

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پیر کو ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد میں یوسیز کی تعداد بڑھائے بغیر بلدیاتی انتخابات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے بلدیاتی انتخابات پر سٹے آرڈر دینےسے انکار کر دیا، عدالت نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں ، فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوسیز کی تعداد بڑھائے بغیر بلدیاتی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام کو کسی صورت نمائندگی سےمحروم نہیں کیاجاسکتا۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 50 یوسیز پر الیکشن کاشیڈول جاری کیا، اب 101 یونین کونسلزہوچکی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ،الیکشن کمیشن کو سنےبغیرحکم امتناع جاری نہیں کرسکتے، عدالت نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی درخواست پرنوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات ہوں گےیانہیں، فیصلہ پیرکوہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں