11

اسلام آباد:پاکستان ایک بہت مضبوط اور وسائل سے مالا مال ملک ہے.لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

اسلام آباد(نمائندہ اعتبار )سابق سینیٹر اور کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب پاکستان چیپٹر کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ پاکستان ایک بہت مضبوط اور وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بیرونی دنیا کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے جس میں کثیر القومی تجارت، ایس ایم ایز کے فروغ، صنعت کاری، زراعت کی تحقیق، آئی ٹی پروجیکٹس، سیاحت، مواصلاتی انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمیں یورپی یونین، افریقن یونین، او آئی سی اور 54 مما لک پر مشتمل دولت مشترکہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے جن کی سربراہی برطانیہ کر رہاہے،اور ملکہ برطانیہ اس کی سربراہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سی ای سی پاکستان چیپٹر کے صدر کی حیثیت سے کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب (CEC) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) قادر بلوچ، ایئر مارشل پرویز نواز، ظفربختاوری، شیخ اعجاز، بیرسٹر ڈاکٹر وسیم قریشی، محمد صفدر، مرزا عامر، صبور سیٹھی، چوہدری سہیل،مرزا اور لندن میں مقیم ایڈووکیٹ جعفر زیدی نے شرکت کی، اس کلب کی بنیاد ایک متحرک پاکستانی بین الاقوامی شہرت یافتہ بزنس ٹائیکون مبین رفیق نے رکھی تھی جو سی ای سی کے چیئرمین ہیں اور لندن میں تعینات ہیں، 20ویں صدی کے وسط میں برطانوی نوآبادیتی دور کے خاتمے کے بعد دولت مشترکہ قائم کی گئی۔ سی ای سی درحقیقت ایک عالمی تھنک ٹینک ہے جس میں تقریباً” سات ہزار ارکان کے علاوہ ہزاروں ایس ایم ایز، ملٹی نیشنلز، انٹرپرینیورز ٹیکنوکریٹس اور صنعتکار شامل ہیں جو عالمی سطح پر تجارت، تعاون اور فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ وہ توانائی، دولت کے انتظام، ٹیکسٹائل، انفراسٹرکچر، صنعتی پارکس، کان کنی ، ہاؤسنگ، تعلیم، آٹوموبائل، زراعت، آئی ٹی اور سیاحت وغیرہ کا کاروبارکرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں