5

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز ایسوسی ایشن چکوال کے زیر اہتمام جند اعوان میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد

چکوال ( نمائندہ اعتبار ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز ایسوسی ایشن چکوال کے زیر اہتمام جند اعوان میں فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ آکسفورڈ پبلک سیکنڈری سکول میں لگایا گیا جس میں 9سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 60مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویز کیے گئے۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا افتتاح معروف سیاسی وسماجی رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن چکوال صفدر ملک کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز اور ولسن فارما کی ٹیم بھی موجود تھی۔ میڈیکل کیمپ میںماہر ڈاکٹرز آئی کیمپ میں الشفاءآئی ہاسپٹل راولپنڈی کی ٹیم نے مریضوں اور ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ سفید موتیا کے 60مریضوں کو آپریشن کے لیے بھجوایا گیا۔ ولسن فارما کی ٹیم نے ہڈیوں کے مریضوں کا معائنہ جدید ترین BMDمشینوں پر کیا اور ادویات دی گئیں۔ کیمپ کے انتظامات ایپسکا تحصیل چکوال نے سید عجائب شاہ کی سربراہی میں کیے۔ اس موقع پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلباءو طالبات ،سٹاف اور معاشرہ کے مستحق افراد کی فلاح کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں رہنما پی ٹی آئی چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے مستحق افراد کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی بلاشبہ نیک اور اچھا عمل ہے ۔زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو دوسرے لوگوں کے بارے میںاچھا سوچتے ہیں اوریہی انسانیت کی معراج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں