اسلام آباد (اعتبار نیوز ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا)میں اوور بلنگ کے خلاف عوامی شکایات پر آن لائن سماعت ہوئی جس میں میپکو کی جانب سے اوور بلنگ کا اعتراف کر لیا گیا ۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت میں وائس چیئرمین نیپرا اور ممبر سندھ احمد شیخ بھی شریک ہوئے ، نیپرا حکام نے بریفنگ دی کہ میپکو نے اوور بلنگ تسلیم کر لی ہے ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جب میپکو نے تسلیم کر لیا تو پھر ہمیں یقین ہو گیا اوور بلنگ ہوئی ہے ۔
نیپرا حکام کی جانب سے بتایا گی اکہ اوور بلنگ پر نیپرا کو 64درخواستیں موصول ہوئیں، کے الیکٹرک کی اوور بلنگ کے خلاف13درخواستیں موصول ہوئیں