106

ملک کے کن کن حصوں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور( اعتبارنیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آبا د سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گاجبکہ رات کے وقت اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں