23

نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کا کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، شہباز شریف

لاہور ( اعتبار نیوز ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کا کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ انصار عباسی کی دھماکہ خیز سٹوری نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف میگا سکیم کو بے نقاب کیا ، حق کے ظہور کے لئے اللہ کا اپنا ایک طریقہ ہے ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کی عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز ایک بار پھر سرخرو ہوئے ، الحمد للہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں