26

ناروے میں کورونا کیسز میں اضافہ،حالات بگڑنے پر پابندیاں لگنے کا امکان

اوسلو(اعتبار نیوز) ناروے میں کرونا وبا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نارویجن ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صورت حال مزید بگڑی تو ملک میں نئی پابندیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے-

تفصیلات کے مطابق ناروے میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 2126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ پچھلے سات دنوں میں رپورٹ کیے گئے اوسط 730 کرونا وائرس کے زیادہ کیسز ہیں۔ ناروے میں کرونا وبا کے دوران ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے یہ کرونا وبا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ نارویجن ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس طرح ہسپتالوں پر بوجھ بڑ سکتا ہے اور دوسرے مریضوں کا علاج بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ ارویجن ہیلتھ اتھارٹی نے مزید کہا کہ اگر کرونا وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا تو ملک میں کرونا وبا پر قابو پانےکے لئے نئی پابندیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں