35

اگر پاکستان آج آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو وزیراعظم عمران کیا کریں گے؟ بڑی خبر

اسلام آباد (اعتبار نیوز )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے اورآخری سیمی فائنل میں آج پاکستان شام سات بجے آسٹریلیا سے ٹکرائے گا جس کیلئے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں تاہم خوشخبری یہ ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فائنل دیکھنے کیلئے خود دبئی جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق فائنل دیکھنے کیلئے دبئی جانے سے متعلق فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اگر فائنل میں پہنچے تو دیکھنے ضرور جائیں گے ، آج دو بڑی ٹیموں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنا ہے ، آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ، پوری قومی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹاربننے کا موقع ہے ۔

دوسری جانب فر خ حبیب کا کہناتھا کہ تمام میچز میں ہمارے شاہینوں نے زبردست پرفارم کیا ہے ، پوری ٹیم نے بھر پور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے ، امید ہے قومی ٹیم فائنل میں بھی پہنچے گی، پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں