47

شہباز شریف کے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے ،موجودہ حکومت سے نجات پانےسمیت دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد (اعتبار نیوز ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے جس میں ھکومت سے نجات پانے سمیت دیگر امو رپر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ، سردار اخترجان مینگل ، آفتاب احمد شیر پاؤ، ایمل ولی خان ، انس نورانی اور مالک بلوچ سے ٹیلیفونک رابطے کئے ۔ شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کی حکمت عملی ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے قومی رہنماؤں سے رابطے میں کہا کہ عوام مہنگائی اور حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، رہنماؤں میں مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل پراتفاق کیا گیا ۔ قائدین نے اتفاق کیا کہ موجودہ حکمرانوں سےنجات چاہتے ہیں، یہ حکومت رہی توعوام اورمعیشت زندہ نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں