19

کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی

اسلام آباد ( اعتبار نیہوز) مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہو گئی ، 11 لاکھ 69 ہزار 566 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 47 ہزار 832 ایکٹو کیسز ہیں ۔

سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 57 ہزار 458 افراد متاثر ہوئے ، سات ہزار 382 اموات ہوئیں جبکہ 21 ہزار 991 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 31 ہزار 92 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 12 ہزار 617 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں 17 ہزار 969 ایکٹو کیسز ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں