65

وزیر اعظم عمران خان کو ایم ڈی آئی ایم ایف کا خط، افغانستان سے انخلاءکے حوالے سے پاکستان کا شکریہ

اسلام آباد (اعتبار نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے خط لکھا گیا ہے جس میں انہو ں نے افغانستان سے انخلاءکے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوانے خط میں لکھا کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف سٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں