27

میٹرو بس سکینڈل، شہبا ز شریف کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(اعتبارنیوز) مسلم لیگ (ن) کے صد ر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے میٹرو بس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب ) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اورشہبازشریف کوآج نیب نے راولپنڈی دفترطلب کررکھاہے۔

دوسری جانب نجی چینل ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جواب داخل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں