65

صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور(اعتبار نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنرپنجاب چوہدر ی سرور نے ملاقات کی ہے جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئےپنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو مزیدتیزکیا جائے گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنرچودھری سروراوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہورسمیت سیاسی اوردیگرامورپربات چیت بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کامستقبل تاریک ہوچکااور مخالفین 2023 تک تاریخ پرتاریخ دیتے رہ جائیں گے، خواتین سے ظلم وزیادتی،مجرمان کوانجام تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں