62

سعودی وزارت تعلیم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گائیڈ بک جاری کر دی

ریاض (اعتبار نیوز) سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے آئندہ ہفتے طلبہ کی واپسی سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گائیڈ بک جاری کر دی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بتایا کہ’ آئندہ ہفتے سے ویکسین لگوانے والے طلبہ سکول آنے لگیں گے‘۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کر دہ گائیڈ بک میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر کسی بھی طالب علم کو دس روز تک سکول آنے نہیں دیا جائے گا، صبح کی اسمبلی منسوخ ہو گی۔

گائیڈ بک میں کہا گیا کہ طلبہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے براہ راست کلاس روم کا رخ کریں گے، سکولوں کے بوفے اور کیفے ٹیریاز بند رہیں ، طلبہ کو لنچ کلاس روم میں کرنے کی اجازت دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں