41

گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سے دو روز میں ہو جائے گا، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ( اعتبار نیوز ) وفاقی حکومت نے بجٹ 2021-22 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، اب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ایک سے دو روز میں ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی وزیر خسرو بختار نے پریس کانفرنس کی ، خسرو بختیار نے کہا کہ 660سی سی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ 5ہزار روپے تک کمی ہو گی ، جبکہ اطلاق بھی ایک دو روز میں ہو جائے گا، آنے والے وقت میں گاڑیوں کی لیز کا طریقہ کار بھی آسان کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں