56

کراچی میں پانی کی قلت کا معاملہ، صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس، اہم ہدایات جاری

کراچی (اعتبار نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیرصدارت کراچی میں پانی کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پانی کی قلت کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی توانائی حماد اظہر، ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ہے۔اجلاس کو پانی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر ہونے والے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو روزانہ 1100 سے 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، پانی کی قلت کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پانی کے منصوبے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مربوط کوششوں سے مسائل کا جلد حل ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں