161

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

کراچی ( اعتبار نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ، عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے شکایت کنندہ کی درخواست پانچ جولائی تک نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایپ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 28جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، پی ٹی اے نے 30 جون کو ملک بھر میں ٹک ٹاک کو بند کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں