77

نہر سوئز کو ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز کا مالک مصر کو کتنا ہرجانہ ادا کرے گا ، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

قاہرہ (اعتبار نیوز ) رواں برس مارچ کے ماہ میں مصر کی نہر سوئز کو تقریباً ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز ایور دی گیوین کے مالک پر اس قدر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں ۔ العربیہ نے ذرائع سے بتایا کہ مصر کی حکومت نے جہاز ایور دی گیوین کے مالک کی کمپنی سے ابتدائی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں ۔

معاہدے کے مطابق مصر کی حکومت کوئی قانونی کارروائی نہیں کرے گی نہ ہی اس بارے کوئی شکایت درج کرے گی تاہم اس کے عوض کمپنی مالک مصر کی حکومت کو 540 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرے گا جو پاکستانی روپوں میں قریباً 84 کھرب 78ارب روپے بنتی ہے جبکہ پاکستان کا مالی سال 2021-22 کیلئے مجموعی بجٹ قریب 84 کھرب 87ارب کا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں