74

فردوس شمیم نقوی کا بڑ ا یوٹرن، مستعفی ہونے سے انکار، وجہ بھی بیان کردی

کراچی (اعتبار نیو ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قیادت کی اجازت کے بعد استعفیٰ دوں گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ آج اپنا استعفیٰ سپیکر کو جمع نہیں کروائیں گے،مجھے پارٹی قیادت کی طرف سے تاحال اجازت نہیں ملی ہے،جب پارٹی قیادت اجازت دے گی تب استعفیٰ دے دوں گا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کا موقع نہ دینے پر فردوس شمیم نقوی نے 29جون کو احتجاجاًمستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں