83

غیرملکی ایئرلائنزکا نارواسلوک، ہزاروں پاکستانی دیارغیرمیں پھنس گئے

اسلام آباد(اعتبار نیوز ) غیرملکی ایئرلائنزکے نارواسلوک کے باعث ہزاروں پاکستانی دیارغیرمیں پھنس گئے ۔ ائیرلائنز نے ٹکٹس فروخت کرنے کے بعد منسوخ کردیں ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دوحہ میں ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیںجبکہ ترکی میں مزید 12 ہزارپاکستانی بھی وطن واپس آنے کے منتظر ہیں۔

حکومت کی جانب سے شہریوں کی واپسی کیلئے پاکستان انٹرنیشنل لائن(پی آئی اے) کوہدایات جاری کرنے پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے دوحہ،دبئی سے پروازیں بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں