106

زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا مرحلہ جیت لیا

لندن( مجتبی علی شاہ ) زلفی بخاری نے ہتک آمیز مقدمے میں ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا ، ریحام خان کی جانب سے زلفی بخاری پر روز ویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر زلفی بخاری نے لندن کی عدالت سے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ رو زویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے ، ریحام خان نے چھ دسمبر 2019کو یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں زلفی بخاری پر الزام عائد کیا تھا۔

زلفی بخاری اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے کیس کی سماعت مسز جسٹس کیرن اسٹین نے کی ،ریحام خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عوامی مفادات میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا ،مسز جسٹس کیرن اسٹین نے ریحام خان کی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جبکہ زلفی بخاری کا موقف قبول کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں