74

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (اعتبار نیوز )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں کارو بار کے آغاز کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تاہم یہ تیزی یونہی برقرار نہیں رہ سکی اور اب مارکیٹ 75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47 ہزار 876 پوائنٹس پر آ گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں