147

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اعتبار نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے اضافہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔ وزیراعظم نے صرف دو روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر 3 روپے 44 پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں