47

پنجاب حکومت کا غیر معیاری گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

لاہور(اعتبار نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں غیر معیاری گیس سلنڈرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب میں غیر میعاری سلنڈرز بھرنے اور فروخت والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرقانو ن راجہ بشارت نے کہا ہے کہ غیر معیاری سلنڈروں کے ساتھ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ڈپٹی کمشنرز کو مکمل فری ہینڈ دے دیا گیا ہے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں سز ا د ی جائے۔

وزیر قانون نے انتظامیہ سے اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں