41

پاکستا ن نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

اسلام آباد(اعتبار نیوز ) ترجمان پاکستان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدر ی نے پاکستا ن پر لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ڈرون حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی مطابق ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستا ن پر ڈرون حملے کاالزام من گھڑت ہے،بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزام تراشی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی ایک اور مثال ہے،پاکستان پر الزام تراشی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کا بھارتی وطیرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں