27

پاکستان میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد(اعتبار نیوز )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہتمام مذاہب اور مسالک کے افراد ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں ، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ، بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کے رہنے والوں کا ملک ہے،مختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں ،صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیوں کو ایکٹیو کریں گے ، وزیر اعظم کا یہ وژن ہے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ، محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں