88

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی افغانی سرزمین سے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت

اسلام آباد(اعتبار نیوز ) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے داو¿تائی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کی کاروائیوں کو ختم ہونا چاہئے،پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیر داخلہ نے داوتائی کے علاقے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں