64

سپیکر اسد قیصر سے اپوزیشن رہنماﺅں کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(اعتبار نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے لئے اپوزیشن رہنماوں کا وفد سپیکر چیمبر پہنچ گیا۔ملاقات میں سپیکر کے قومی اسمبلی میں رویے اور اپوزیشن سے عدم تعاون پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کرنے والوں میں پی پی رہنما خورشید شاہ اور شازیہ مری شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق اور رانا تنویر نے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان چلانے کے لئےانہیں تجاویز بھی دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں