39

بھارت غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کرے ، اقوام متحدہ کا مطالبہ

نیو یارک ( اعتبار نیوز) اقوام متحدہ نے بھی بھارت کو غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے منع کر دیا ، جنرل سیکرٹری انتونیو گوئترس نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بچوں کی گرفتاری، تشدد اور اسکولوں میں فوجی اڈے قائم کرنے پر تشویش ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھارت سے بچوں کو کسی بھی طرح سکویرٹی فورسز سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرنے کی ہدایت دے دی۔

انتونیو گوئترس کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا بچوں کو اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں، لوٹ مار اور فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں