139

دنیا بھر میں ایک دن میں کورونا کے کیسز کا نیا ریکارڈ

ایک دن میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے 3 لاکھ7 ہزار 930 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جو کہ وبا کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دوسری بار ہوا ہے کہ ایک ہی دن میں عالمی سطح پر کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ کی حد عبور کرگئی ہے، اس سے قبل 6 ستمبر کو 3 لاکھ 6 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں